• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارسا ترمیمی ایکٹ سندھ کو بنجر بنانے کی سازش ہے، دریائے سندھ بچاؤ تحریک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دریائے سندھ بچاؤ تحریک کا اہم اجلاس پی ٹی آئی سندھ کی میزبانی میں عادل ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں دریائے سندھ بچاؤ تحریک میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں کی شرکت اجلاس میں سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی پارٹی کے سید زین شاہ، جی جی ڈی اےکے سیکرٹری اطلاعات سردارعبدالر حیم، نیشنل پیپلزپارٹی کے مسرور جتوئی، جماعت اسلامی کے رہنما حافظ طاہر مجید، جمعیت علمائے اسلام کے قاری محمد عثمان، قومی عوامی تحریک کے مظہر راہوجو، کاشف خاصخیلی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں پی ٹی آئی سندھ کے رہنما ایڈووکیٹ علی پلھ، ڈاکٹر مسرور سیال، راجا اظہر، جمال صدیقی، حاجی نثار آرائین، مولا بخش سومرو، محمد علی بلوچ، آغا ارسلان، نواب ابوبکر ٹالپر، سمیت سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے روشن علی برڑو، منیر حیدر، عوامی پارٹی کے خادم ٹالپر، جی ڈے اے رہنما حسنین مرزا سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ارسا ترمیمی ایکٹ سندھ کو بنجر بنانے کی سازش قرار دیا گیا،سندھ کو بنجر بنانے کی سازش میں صدر آصف علی زرداری نے سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے اجلاس میں سندھ دشمن منصوبے کے خلاف قرارداد منظور بھی کی گئی قرارداد میں آصف علی زرداری کو سندھ بنجر بنانے کی سازش میں سہولتکار ہونے کاذمہ دار ٹھرایا گیا اجلاس میں اپنے قانونی حقوق کے تحت عوامی آگاہی اور احتجاجی مہم کو جاری رکھنے کا عہد کیا۔
اہم خبریں سے مزید