• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلہا دلہن کو اپنے ویڈنگ شوٹ کیلئے پارک کا انتخاب مہنگا پڑگیا

اسلام آباد ( آن لائن ) دلہا دلہن شادی کے لمحات کو یادگار بنانے کیلئے حسین جگہوں پر ( آؤٹ ڈور ) فوٹو شوٹ کرواتے ہیں جس کیلئے پارکس بھی ایک بہترین آپشن سمجھا جاتا ہےلیکن حال ہی میں دلہا دلہن کو اپنے ویڈنگ شوٹ کیلئے پارک کا انتخاب کرنا مہنگا پڑگیا۔

پارک میں شادی کا فوٹو شوٹ کروانے والے دلہا دلہن ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئے۔ نامعلوم شخص نے بزور اسلحہ دلہن سے پہنے گئے زیورات، دلہا اور دلہن سمیت اہلخانہ کے موبائل فونز، فوٹو گرافرز کے قیمتی کیمرے اور نقدی چھین کر پارک کے باہر کھڑے اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔

اہم خبریں سے مزید