• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائن زیرو اسلحہ برآمدگی کیس، بریت کے خلاف اپیلوں پر فریقین کو نوٹس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو سے دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے 12 کارکنوں کی بریت کے خلاف اپیلوں پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے، اپیلوں کی سماعت پر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر رانا خالد حسین نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اہم نکات اور شواہد کو نظر انداز کیا، ملزمان سے نائن زیرو پر رینجرز چھاپے کے بعد دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا ، شریک ملزمان کو عدالت نے الزام ثابت ہونے پر سزا سنائی تھی، سندھ ہائی کورٹ نے بھی شریک ملزمان کی سزا کو برقرار رکھا، مذکورہ ملزمان کو بھی شواہد کے مطابق سزا دی جائے۔ ملزمان میں محمد فیضان، ساجد علی، محمد نعمان، محمد آصف، صابر حسین، سید حسیب الرحمٰن، محمد زبیر عرف برگر، محمد ندیم عرف گڈو، رضوان علی، توفیق فیضان اور اسامہ شامل ہیں، عدالت نے اپیلیں منظور کرتے ہوئے بری ہونے والے ملزمان کو نوٹس جاری کردیئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید