اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چھبیسویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور نئی درخواست دائر کردی گئی ہے،درخواست گزار و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان اور اظہر صدیق ایڈوکیٹ وغیرہ کی جانب سے منگل کے روز دائر کی گئی آئینی درخواست میں وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتوں سمیت سپیکر قومی اسمبلی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کہ یہ آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہے۔