بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ جب ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی تو انھیں محسوس ہوا کہ وہ مرنے والی ہیں۔
یاد رہے کہ منیشا کوئرالہ کو بارہ برس قبل 2012 میں اوورین کینسر (بیضہ دانی کا سرطان) ہوا تھا، جس کے خلاف انھوں نے کامیابی سے مزاحمت کی اور صحتیاب ہوئیں۔
اداکارہ نے اس حوالے سے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انھوں نے کس طرح اس پر قابو پایا۔
ایک انٹرویو میں 54 سالہ منیشا نے کہا کہ جب ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی تو انھیں محسوس ہوا کہ وہ مرنے والی ہیں، وہ چاہتی تھیں کہ انھیں جینے کا موقع ملے تاکہ وہ اپنی زندگی کو بہتر انداز میں گزار سکیں۔
منیشا نے کہا کہ وہ سمجھتی تھیں کہ اس سے قبل تو انھوں نے سب کچھ تباہ کیا۔
نیپال میں پیدا ہونے والی منیشا نے کئی ہٹ بالی فلموں میں پرفارم کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جب بیماری کی نیپال میں تشخیص ہوئی تو مجھے نہیں پتہ تھا کہ یہ اوورین کینسر کا آخری اسٹیج ہے۔ میں کافی خوف زدہ تھی، جو کہ اس مہلک بیماری میں ہر ایک کے ساتھ ہوتا ہے۔
اس دوران کئی ایسے مواقع آئے کہ میں بکھر کر رہ گئی تھی، امریکا میں اپنی سرجری کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ وہ چند ماہ تک ادھر ہی رہیں۔
انکا کہنا تھا کہ انکی والدہ نے سرجری کے دوران انکے پاس رکھنے کےلیے انکے ڈاکٹر کو ہندو مذہبی مالا (رودرکشا) دی تاکہ گیارہ گھنٹے کا آپریشن کامیاب ہوسکے۔