پیرس (اے ایف پی ) امریکی انتخابات کی حتمی دوڑ ہی الیکشن فراڈ سے متعلق ڈس انفارمیشن زوروں پر رہی ۔ آخری وقت میں سو شل میڈیا پر صدارتی انتخاب میں الیکشن فراڈ کے دعوؤں کا سیلاب امڈآیا۔ جب تک کے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کامیابی کا دعویٰ نہ کردیا ۔ کلیدی ریاست پنسلوانیہ کے سب سے بڑے شہر میں بڑے پیمانے پر دھاندلی اور شمالی کیر و لینا میں مسترد ووٹوں کے حوالے سے دعوے ، وہ بے بنیاد کہانیاں ہیں ۔ جو سو شل میڈیا پر گردش کرتی رہیں ۔ امریکی ڈس انفارمیشن پر فرانسیی ماہر جولین گیری کا کہنا ہے کہ فراڈ کے دعوے ڈونلڈ ٹرمپ جیسے انتہائی دائیں بازو کے رہنماؤں کے رائے عامہ کو متحرک کرنے کی کلاسک ٹیکنیک ہے ۔ یہ رہنما یہ دعویٰ کر سکتے ہیں ۔ کہ وہ فراڈ کی وجہ سے نہیں جیت سکے کیو نکہ اس عمل کی قبل از وقت ہی مذمت کردی تھی ۔