• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 2 گاڑیوں، 31 موٹرسائیکلوں سے محروم، 32 موبائل فون بھی اڑالئے گئے

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) جڑواں شہروں میں ڈکیتی، سرقہ بالجبر ، سٹریٹ کرائم،نقب زنی اور چوری کی 94 وارداتوں میں نقدی ، زیورات ، دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ، کاریں ، 31 موٹر سائیکل، 32موبائل اڑا لئے گئے ۔ 6 موٹر سائیکل 12موبائل فون اور لاکھوں روپے کی نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ 11 موبائل فون جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ۔27گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور نقدی اور زیورات کے علاوہ دیگر قیمتی گھریلو سامان لے اڑے۔وفاقی دارالحکومت میں 14وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی و زیورات ، ایک کار،7موٹر سائیکل، اور 2موبائل فون اڑا لئے گئے۔ موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں تھانہ گولڑہ ،کورال ، کلر سیداں، ٹیکسلا ، پیر ودھائی اور ویسٹریج جبکہ موبائل فون اور نقدی چھیننے کی وارداتیں تھانہ کوہسار اور تھانہ سبزی منڈی کے علاقوں میں ہوئیں۔ تھانہ ہمک علاقےمیں شہری سے دس لاکھ روپے لوٹلئے گئے ۔ تھانہ کینٹ کے علاقے میں شیخ راشد کی 5 لاکھ کی بیٹریاں، تھانہ روات کے علاقے میں محمد اشرف کی 3 لاکھ کی بھینس، تھانہ صادق آباد کے علاقے میں طیب کا جنریٹر چوری ہو گیا ۔
اسلام آباد سے مزید