راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی حکام نے گزشتہ روز ٹوکن ٹیکس نادہندہ ہونے پر 372 گاڑیاں بند کردیں جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 61 لاکھ روپے سے زائد کا ریونیو حاصل کر لیا ۔ راولپنڈی میں گاڑیوں کا ٹیکس اور ٹوکن نہ جمع کرانے والوں کے خلاف محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سےتشکیل دی گئی 8 ٹیموں نے کارروائی کی۔