اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے دو اہم منصوبوں ایف ایٹ ایکسچینج چوک اور انڈر پاس ڈھوکری سرینہ چوک میں جاری تعمیراتی کام کی تکمیل کے دوران شہریوں کی رہنمائی کیلئے ٹریفک پلان جاری کرکے عملدرآمد کا آغاز کر دیا ۔ٹریفک پلان کے مطابق ایف ایٹ ایکسچینج چوک پر تعمیراتی کام کے باعث نائنتھ ایونیو سے شاہین چوک کی طرف آنے والی ٹریفک ابن سینا روڈ جی نائن سائیڈ کی جانب اور ایف ایٹ ایکسچینج لوپ سے ایف ٹین راؤنڈ اباؤٹ کی طرف موڑ دی گئی ہے ۔ایف ٹین سے خیابان چوک کی طرف آنے والی ٹریفک کو شاہین چوک کی طرف موڑا جائے گا، شاہین چوک کی طرف سے آنے والی ٹریک کو ناظم الدین روڈ پر منتقل کر دیا گیا۔ نائنتھ ایونیو پر آئی جے پی روڈ اور ملحقہ سیکٹرز سے آنے والی ٹریفک پشاور موڑ سے سری نگر ہائی وے پر ،جناح ایونیو سے ایف ٹین کی طرف آنے والی ٹریفک کو ٹیپو چوک لوپ سے ابن سینا روڈ پر موڑ دیا گیا ۔ جی چودہ ، جی تیرہ ،جی بارہ ، جی گیارہ ، جی ٹین کے رہائشی سری نگر ہائی وے پر سفر کریں۔سری نگر ہائی وے سے سیونتھ ایونیو یا فیصل ایونیو استعمال کرتے ہوئے جناح ایونیو، بلیوایریا، مارگلہ روڈ یا ریڈ زون میں پہنچا جاسکتا ہے۔ریڈ زون میں داخلے کے لیے ایمبیسی روڈ سے نادرا چوک، ایکسپریس چوک، ایوب چوک اور مارگلہ روڈ اوپن ہے ۔موٹروے اور سری نگر بائی وے سے بہارہ کہو یا مری کی طرف سفر کرنے والے زیرو پوائنٹ کی جانب ایکسپریس وے پر سفر کرتے ہوئے فیض آباد پل سے مری روڈا استعمال کریں۔بہارہ کہو یا مری سے موٹروے پر جانے کے لئے مری روڈ سے کشمیر چوک، کلب روڈ، فیض آباد پل، فیصل ایونیو، زیرو پوائنٹ سے سری نگر ہائی وے استعمال کیا جائے۔ایکسپریس وے سے ریڈ زون جانیوالے زیرو پوائنٹ سے سری نگر ہائی وے، سیونتھ ایونیو، جناح ایونیو استعمال کریں۔ریڈ زون ایف سکس ، ایف سیون ، جی سیون ، جی سکس سے ایکسپریس ہائی وے جانے کے لیے سیونتھ ایونیو سے چاند تارا فلائی اوور، سری نگر ہائی وے، زیر و پوائنٹ استعمال کرتے ہوئے سفر کریں۔ریڈ زون داخلہ کے لئے ایمبیسی روڈ سے نادرا چوک، ایوب چوک اور مارگلہ روڈ کھلی ہوں گی۔