• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوری استحکام کیلئے متناسب نمائندگی کا نظام اختیار کیا جائے،ہمدرد شوریٰ

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) 26 ویں آئینی ترمیم ایک جائزہ کے موضوع پرہمدرد شوریٰ کا اجلاس وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد کے سابق چیئرمین و اسپیکر ہمدرد شوریٰ پروفیسرنیاز عرفان کی زیر ِ صدارت ہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبد الرافع ایڈووکیٹ نے کہا کہ پارلیمان اور عدلیہ کے مابین عدم توازن کو ختم کرنے کے لئے اسمبلی کے انتخاب میں متناسب نمائندگی کا نظام اختیار کیا جائے تا کہ جمہوریت میں استحکام پیدا ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ترامیم کرنے کا حکومت وقت کو پارلیمنٹ کے ذریعہ سے مکمل اختیار حاصل ہے۔ اراکین شوریٰ ڈاکٹر ریا ض احمد ،نعیم اکرم قریشی،حکیم بشیر بھیروی، ڈاکٹرفرحت عباس،محمد ایوب ایڈووکیٹ اور رانا محمد اکرم نے کہا کہ مستقبل میں مثبت نتائج کی توقع کی جا سکتی ہے۔ اعلیٰ عدلیہ میں زیر ِ التواء مقدمات کے جلد فیصلے ہونے کی توقع ہے ۔ہمدرد شوریٰ کی قومی صدر نشین سعدیہ راشد نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا مقصد آئینی اور قانونی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید