راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق پنجاب کی بیوروکریسی نےاپنے لئے راول ڈیم کے حساس ایریا میں تعمیر کئے جانے والے سرکٹ ہاؤس پر اعتراضات کے بعد اسے وزیر اعلی پنجاب کے کیمپ آفس کا نام دے کر تعمیرات جاری رکھی ہوئی ہیں۔تاہم ایک تاریخی مندر ، سپل وے سائٹ اور ماحول کو پہنچنے والے نقصانات کے باعث معاملہ حساس شکل اختیار کرتا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کی بیوروکریسی نے اپنے لئے ایک جدید سرکٹ ہاؤس کی تعمیر کیلئےروال ڈیم پرسرکٹ ہاؤس کا منصوبہ بنایا تھا۔جس پر ابتدائی لاگت کا تخمینہ تقریبا1840ملین روپے کا ہے۔ مجوزہ جگہ پر بیوروکریسی کے اعلی افسران پہلے بھی کئی تقریبات کرچکے ہیں۔تاہم سرکٹ ہاؤس پر ماحولیاتی اور سول سوسائٹی کی طرف سے اٹھنے والے اعتراضات کے باوجود تعمیرات کو روکا نہیں گیا تھا۔