اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم (ن) کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے سیکٹر H-13 شمس کالونی کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ برساتی نالے کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔سیکٹر میں مون سون کی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال بن جاتی تھی۔ برساتی نالہ 34 ملین کی لاگت سے بنایا جا رہا ہے،عوام کو ریلیف دینے کے لیے حلقہ میں سڑکوں کی تعمیر ، گلیوں کی پختگی ، پانی کی سکیمیں ، واپڈا ورکس ، سی ڈی اے ورکس , ایجوکیشن پروجیکٹس ، ہیلتھ پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔