• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران کینٹ کاکمرشل ایریا کو وا کنگ سٹریٹ بنانے کیخلاف احتجاج کا اعلان

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)راولپنڈی کینٹ کے تاجروں نے صدر میں کمرشل ایریا کو وا کنگ سٹریٹ بنا نے، تاجروں کو اعتماد میں لئے بغیر کسی مشاورت کے ا س کو بند کر دیاہے جس سے کاربار بند ہو کر رہ گئے ہیں جس کے خلاف پہلا احتجاج کے طور پر 13نومبر بروز بدھ بنک روڈ چوک سے احتجاجی ریلی کنٹونمنٹ بورڈ آفس تک نکالی جائے گی اور کینٹ انتظامیہ احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔ گاہک اس روڈ کے بلاک ہونے سے غائب ہو گئے اور ہمارے دکاندار ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے ہوئے ہیں ،مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے ،راستوں کی بند ش سے تاجروں کا معاشی قتل بند کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کینٹ کے صدرشیخ حفیظ ،جنرل سیکرٹری ظفر قادری،آل پاکستان موبائل فون یونین کے جنرل سیکرٹری منیر بیگ مرزا،مشتاق خان ، سابق صدر راولپنڈی چیمبرثاقب رفیق،منیر مغل تاجر رہنما راجہ علی دانیال،علی اصغر اعوان عرفان بھٹی، چوہدری فاروق، چوہدری خرم ودیگر نے گزشتہ روز بنک روڈ صدر پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کینٹ کی تاجروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔شیخ حفیظ ،جنرل سیکرٹری ظفر قادری نے کہاہے کہ بنک روڈ صدر میں کنٹونمنٹ کے اعلی حکام نے ہمارے تاجر طبقہ کے لئے مشکلات کے انبار لگادیئے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید