• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنک ڈکیتی کا ملزم سا تھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،جوڈیشل انکوائری کا حکم

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت میںچار بنک ڈکیتیوںکے دوران ایک شخص کے قتل اور 10 افراد کو زخمی کرنے کے الزام میںپکڑے جانے والا 21 سالہ سلمان عنصر سکنہ سرگودھا بدھ کو اپنے ہی دوستوں کی گولیوںکا نشانہ بن گیا۔واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔ پولیس کے مطابق پولیس ٹیم ملزم سلیمان کو برآمدگی کے لئے لے کرجارہی تھی کہ گولڑہ موڑ کے قریب تین موٹرسائیکل سواروں نے اچانک ٹیم پر فائرنگ کر دی، پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹس میں ملبوس ہونے کی وجہ سے فائرنگ سے محفوظ رہے جبکہ زیر حراست ملزم سلیمان شدید زخمی ہوگیاجسے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زندگی کی بازی ہار گیا ۔
اسلام آباد سے مزید