اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو )میں انسداد بجلی چوری مہم کے ساتھ ساتھ نادہندگان کے خلاف بھی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آئیسکو چیف محمد نعیم جان نے نادہندگان کے خلاف جاری مہم کے نتائج بتاتے ہوئے کہا کہ آئیسکو ریکوری ٹیموں نے مجموعی طور پر1لاکھ77ہزار313رننگ اور ڈیڈ ڈیفارلٹرز سے 4 ارب 98 کروڑ 39 لاکھ سے زائد کے واجبات وصول کر لئے۔ انہوں نے بتایا کے آئیسکو ریکوری ٹیموں نے بل ادا نہ کرنے والے متعدد نادہندگان کے میٹرز اور ٹرانسفارمرز بھی منقطع کر دیئے ہیں۔انہوں نے فیلڈ فارمیشنز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے میٹرز فوری طور پر منقطع کئے جائیں۔