راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 110کنفرم مریض سامنے آئے جس کے ساتھ مریضوں کی تعداد 5389 ہو گئی۔291 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 5ہزار393افراد کے خلاف ایف آئی آرز ،3342کے چالان، 1825 کمرشل بلڈنگ سربمہر اور 2کروڑ18 لاکھ پانچ سوروپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔