• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثہ میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، ایک شخص قتل

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ شمس کالونی کے علاقے اسلام آباد چوک انڈر پاس کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈمپر کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گئے ۔پولیس نے قتل خطا کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔واہ کینٹ کے رہائشی محمد فیصل مشتاق نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کا بھائی محمد شامیر مشتاق اور اس کا دوست علی نواز عابد اسلام آباد آئے ہوئے تھے۔ وہ تیز رفتار ڈمپر کے ڈرائیور کی غفلت سے جان کی بازی ہارے ۔ ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر بھاگ گیا۔ دریں اثناء تھانہ دھمیال کے علاقے قریشی آباد سادہ روڈ پر عادل بادشاہ سکنہ جھنگی سیداں کے بھانجے کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے ڈی پی سی میں چھپا دیا گیا۔ پولیس نے نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول محمد یوسف کی لاش ورثا کے سپرد کر دی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید