• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی میڈیکل کالجز کی MBBS کیلئے 17 لاکھ روپے فیس مقرر

اسلام آباد (عاطف شیرازی ) پی ایم ڈی سی نےپرائیویٹ میڈیکل کالجز کی طرف سے ایم بی بی ایس کیلئے زیادہ سے زیادہ 17لاکھ روپے فیس مقرر کرنے کی سفارشات کی منظوری دیکر حتمی منظوری کیلئے سمری ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم میڈیکل ایجوکیشن پر قائم کمیٹی کو ارسال کر دی ہے جبکہ والدین اور طلبا نے 17لاکھ روپے تک اس سالانہ فیس کو مسترد کرتے ہوئے یہ فیس سالانہ 10سے 12لاکھ روپے تک مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے زرائع کے مطابق پی ایم ڈی سی کونسل نے ایم بی بی ایس کی سالانہ زیادہ سے زیادہ فیس 17 لاکھ روپے مقرر کرنے کی منظوری دی ہے طلبا اور والدین کا مطالبہ ہے کہ پی ایم ڈی سی اور ڈپٹی وزیر اعظم کی سربراہی میں قائم کمیٹی نہ صرف رواں سال ایم بی بی ایس کے طلبہ سے 29 لاکھ سالانہ تک وصول کردہ اضافی فیس واپس کرائے بلکہ آئندہ باقی چار سال کی سالانہ فیس دس سے بارہ لاکھ سے زیادہ مقرر نہ کرے طلبا کا موقف ہے کہ افراط اب سنگل ڈجٹ میں ہے 17 لاکھ روپے سالانہ فیس ان کے ساتھ ظلم ہے۔

ملک بھر سے سے مزید