• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سالانہ ساڑھے 3 لاکھ افراد فالج کا شکار ہوجاتے ہیں، ماہرین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماہرین فالج نے کہا ہے کہ دستیاب اعداد و شمارکے بعدایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں سالانہ ساڑھے 3 لاکھ افراد فالج کا شکار ہوجاتے ہیں،جن میں سے تقریباً 40فیصد لقمہ اجل بن جاتے ہیں، اسٹروک یا فالج کا مرض پاکستان میں عام ہے اور اس حوالے سے شرح اموات بھی کافی زیادہ ہے، یہ باتیں انہوں نے فالج کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ آگاہی واک کا پیغام دیتے ہوئے کہیں، قبل ازیں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے نیورولوجی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، واک کا آغاز ڈاکٹر عشرت العباد خان او ٹی کمپلیکس کے دروازے سے ہوا، جو او پی ڈی بلاک پر اختتام پذیر ہوئی، واک کی قیادت پرنسپل ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کی۔

ملک بھر سے سے مزید