• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ٹرمپ کا جنگ سے نفرت کا اظہار خوش آئند، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ سے نفرت کا اظہار خوش آئند ہے،امریکی عوام نے دوسری بار ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کے بعد ان کی ذمے داریوں میں اضافہ ہوگیا ہے،امریکی صدر کو اس وقت تین متنازع مسائل کو ان ملکوں کے عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنا ہوگا،فلسطینی عوام کئی برسوں سے جس اسرائیلی مظالم کا شکار ہیں اس کا حل نکالنا ہوگا،انہیں فوری طور پر غزہ میں جاری جنگ کو روکنا ہوگا، امریکا کی جانب سے اسرائیلی سرپرستی سے خود اس بڑی طاقت کی ساکھ متاثر ہورہی ہے، کشمیر میں جس طرح بھارت نے بر بریت مچا رکھی ہے،اس کا بھی مثبت حل تلاش کرنا ہوگا، اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو آزادی دینا ہوگی، بھارت دنیا میں اس وقت سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے، جس نے پاکستان میں بھی دہشت گردی سے جس طرح ہمیں نقصان پہنچایا ہے ، اس کی کوئی مثال نہیں ملتی،پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں جو کردار ادا کیا اور جس قدر قربانیاں دیں ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید