• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے انتخابات محسن علی صدر اور فرخ رفیق سیکریٹری منتخب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے سالانہ انتخابات 2024-25ء کے نتائج کے مطابق ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے ڈاکٹر محسن علی303ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کی پروفیسرڈاکٹر صالحہ رحمن نے 205 ووٹ حاصل کئے۔ نائب صدر کے لئے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے سید غفران عالم سب سے زیادہ367 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے پروفیسرڈاکٹرمحمدزبیر نے147 ووٹ حاصل کئے۔ سیکریٹری کے لئے ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے ڈاکٹر معروف بن رؤف 258ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں ڈاکٹر فرخ رفیق احمدنے 254 ووٹ حاصل کئے۔ خازن کے عہدے کے لئے ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کی ڈاکٹر نِدا علی 299 ووٹ لے کر منتخب ہوئی جبکہ ان کے مقابلے میں ڈاکٹر محمد ایاز نے214 ووٹ حاصل کئے جوائنٹ سیکریٹری کے لئے ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے ڈاکٹر فیصل اعوان 265 ووٹ لے کر جبکہ کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے ڈاکٹر معیز خان266 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔ دریں اثناء شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے نومنتخب صدر اور دیگر منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔انتخابات کا انعقاد چائنیزٹیچرز میموریل آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں کیاگیا۔

ملک بھر سے سے مزید