• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں 50 فیصد سے زیادہ سگریٹس کی غیرقانونی فروخت کا انکشاف

لاہور( آئی این پی)پاکستان میں 50فیصد سے زیادہ سگریٹس کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔قانونی سگریٹس کی فروخت میں کمی سے ٹیکس ریونیو میں سالانہ 300ارب کا نقصان ہورہا ہے، صرف پہلی سہ ماہی میں قانونی سگریٹس کی فروخت میں 80کروڑ اسٹک کی کمی ہوئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق جولائی تا ستمبر والیم 7.1ارب سے کم ہو کر 6.3ارب اسٹکس پر آگیا، رواں سال قانونی سگریٹس کی مارکیٹ سیل میں 4ارب روپے کی کمی کا خدشہ ہے۔صرف ایک ٹیئر ون برینڈ کی سالانہ فروخت 66کروڑ سے کم ہوکر 30کروڑ پر آگئی، صوبوں کو اسمگل شدہ سگریٹس کیخلاف کارروائی کے اختیارات دینے سے بہتری کا امکان ہے۔دوسری جانب پاکستان سے سوڈان کو 20کروڑ ڈالر مالیت کے سگریٹ برآمد کرنے کا موقع بھی ضائع ہوگیا۔