• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاریوں کو سولر ٹیوب ویل کیلئے 60 کروڑ کی سبسڈی دینے کا ریکارڈ طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے محکمہ زراعت سے کہا ہے کہ سولر ٹیوب ویل کیلئے کتنے ہاریوں کو سبسڈی فراہم کی گئی ہے وہ لسٹ فراہم کریں، ہاریوں کو سولر ٹیوب ویل اور سولر واٹر پمپس کیلئے60کروڑ روپے کی سبسڈی دینے کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا جبکہ ڈاریکٹر جنرل اگریکلچر ایکسٹینشن حیدرآباد کو جاری ہونیوالی 49ملین کی اسپیشل گرانٹس کے اخراجات کے متعلق بھی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ پی اے سی نے ہاریوں کو سولر ٹیوب ویلز کیلئے6سو ملین روپے کی سبسڈی دینے کی ڈی جی آڈٹ سندھ سے ایک ہفتے میں تصدیق کرانے کی ہدایت کردی۔

ملک بھر سے سے مزید