پشاور(وقائع نگار) نشے سے پاک پشاور مہم تحویل میں لئے گئے نشے کے عادی افراد میں موذی امراض پائے گئے جن کو علاج کے لیے اسلام آباد روانہ کیا جائے گا تحویل میں لئے گئے 494 افراد میں سے 26 افراد کے ایچ آئی وی ایڈز پازیٹیو آگئے جبکہ 18 افراد ایچ سی وی پازیٹو پائے گئے اس کے علاوہ متعدد افراد میں جلد اور دانتوں کے امراض پائے گئے جن کا علاج بحالی مراکز میں ممکن ہے مراکز میں ہی ان کا علاج کیا جائے گا دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر قیادتِ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر نگرانی نشے سے پاک پشاور مہم اتوار کے روز بھی جاری رہے اور چھٹی کے روز ایک سو سے زائد نشے کے عادی افراد کو تحویل میں لیکر بحالی مراکز منتقل کیا گیا اس طرح تحویل میں لئے گئے افراد کی تعداد پانچ سو کے قریب پہنچ گئی تحویل میں لئے گئے نشے کے عادی افراد میں 8 خواتین اور 6 بچے بھی شامل ہیں آپریشن گلبہار، حاجی کیمپ اڈہ جی ٹی روڈ اور پشاور کے بڑے بڑے قبرستانوں میں کیا گیا کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود کے مطابق نشے کے عادی افراد کی بڑی آماجگاہوں کارخانوں، حیات آباد، پشاور تا حیات آباد ریلوے ٹریک اور یونیورسٹی روڈ پر سے صفایا کر دیا گیا ہے ان علاقوں سے فرار ہونے والے نشے کے عادی افراد کو بھی جلد تحویل میں لیکر شہر سے مکمل صفایا کیا جائے گا نشے کے عادی افراد میں 60 سال سے لیکر 76 سال تک کے متعدد بزرگوں کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ 14 نومبر تک ہر صورت شہر سے نشے کے عادی افراد کا صفایا کر دیا جائے گا۔