• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسموگ، لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانولہ میں کاروبار پر پابندیاں

لاہور(نمائندہ جگن )اسموگ کی خراب صورتحال کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب کے 4اضلاع میں مارکیٹیں، بازار بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ حکومت کا اینٹی سموگ ایکشن پلان میں سخت اقدامات کا فیصلہ، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانولہ میں کاروباری اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کر دی۔،دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے اور گزشتہ روز سے بیرونی کھیلوں کے پروگراموں، نمائشوں اور تہواروں سمیت تمام بیرونی سرگرمیوں پر پابندی ہو گی البتہ مذہبی اجتماعات کو استثنیٰ حاصل ہو گا. پابندیاں ماحولیاتی قانون کی دفعہ چھ (ایک) (ٹی) کے تحت لگائی گئی ہیں۔ فضائی آلودگی کی 500 کی حد عبور ہو چکی ہے جو انسانی صحت کے لیے مضر ہے، پنجاب حکومت نے مارکیٹین بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ میڈیکل سٹور، تندور، بیکریاں، پٹرول پمپ، کریانہ سٹور، سبزی پھل گوشت کی دکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی، جبکہ یوٹیلیٹی سروسز، بجلی گیس، انٹرنیٹ، فون کے اداروں پر پابندیوں کا اطلاق نہیں ہو گا، نماز، مذہبی اجتماعات، نمازجنازہ اور تدفین سے متعلق سرگرمیوں پر اس حکم کا اطلاق نہیں ہوگا۔ تاہم بوقت ضرورت مقامی ڈپٹی کمشنر بھی کسی سرگرمی پر عائد پابندی ختم کر سکتے ہیں، پنجاب حکومت نے حکم نامہ جاری کر دیا۔ 906 سکور سے ملتان فضائی آلودگی میں سب سے اوپر، 812 سکور سے روجھان دوسرے اور 653 سکور سے لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔ 384 سکور سے پنڈی بھٹیاں چوتھے، 378 سکور سے منگلا پانچویں اور 275 سے راولپنڈی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

ملک بھر سے سے مزید