کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے موسمیاتی تغیرات کا مقابلہ کرنے والے اور ماحولیاتی لحاظ سے پائیدار نمو کو فروغ دینے والے منصوبوں کو قرضے کی فراہمی میں معقول اضافے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ ایس بی پی نے قابلِ تجدید توانائی کے لیے ری فنانسنگ اسکیمیں متعارف کرائی ہیں‘دنیا پائیداری کی طرف منتقل ہو رہی ہے، ہمیں بھی اپنے مالی شعبے کی صلاحیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے اس تبدیلی سے ہم آہنگ کرنا ہوگا‘اس طرح ہم نہ صرف اپنی ملکی ترجیحات پر عمل کر سکیں گے بلکہ عالمی وعدوں کی بھی پاسداری کر سکیں گے ۔