کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار نے تمام ملکی ایئر لائنز کے سربراہوں اور ایئرپورٹ پر گراؤنڈ ہینڈلنگ کرنے والی کمپنیوں کو مراسلے تحریر کیے ہیں کہ ادارے کے انسپکٹروں کو خصوصی اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔ مراسلوں کے ساتھ جو اختیارات کی فہرست منسلک کی گئی ہے۔ اب کوئی بھی انسپکٹر کسی بھی وقت اپنے اعلی افسر کو بتائے بغیر کسی بھی جہاز پر جا کر انسپیکشن کر سکتا ہے۔ عملے کے خون کے نمونے لے سکتا ہے۔ یکسی کی بھی باڈی سرچ کر سکتا ہے۔ ایئرپورٹ کے اندر کسی بھی دفتر کی سرچ کر سکتا ہے۔ ایئرپورٹ کے اندر اور باہر کسی بھی گاڑی کی تلاشی لے سکتا ہے۔ کسی بھی عملے کی حاضری کی جانچ پڑتال کر سکتا ہے کسی بھی ادارے اور ڈیپارٹمنٹ سے کسی بھی قسم کی معلومات حاصل کرنے کا مجاز بھی ہوگا۔