• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شاہینز اور سری لنکا کا چار روزہ میچ آج شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا چار روزہ میچ پیر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ شاہینز کے کپتان محمد ہریرہ نے کہا کہ قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے۔ ہماری ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ مہمان کپتان پاسندو سوریابندارا نے کہاکہ ہمارے پاس مضبوط بیٹنگ لائن اپ کے ساتھ اچھی ٹیم ہے ۔