• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھارو، قومی شاہراہ پر شدید دھند، 5 گاڑیاں ٹکرا جانے سے 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی

گھارو (نامہ نگار )گھارو کے قریب قومی شاہراہ پر شدید دھند کے باعث 5 گاڑیوں کے ٹکرا جانے سے 2 افراد جاں بحق اور 12 افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق اتوار کی علی الصبح جب شدید دھند تھی اس دوران گھارو کے قریب قومی شاہراہ پر گھاس سے بھرا ٹرک کے اگلے دونوں ٹائر نکل جانے سے ٹرک روڈ پر ہی کھڑا ہو گیا اس دوران عقب سے مرغی سے بھرے 4مزدا ٹرک مذکورہ ٹرک سے ٹکرا گئے جسکے نتیجے میں مزدا کے سوار دو افراد علی گل جونیجو ،مون موقع پر جان بحق ہو گئے جبکہ 12افراد زخمی ہو گئے جن میں عامر،اکمل،محمد صدیق،محمد سرفراز، و دیگر شامل ہیں زخمیوں کو گھارو ہیلتھ سینٹر اور سول اسپتال مکلی پہنچایا گیا اور ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد کراچی سول اسپتال کراچی روانہ کر دیا گیا قابل غور امر یہ ہے کہ حادثے کے مقام کے قریب ایف ڈبلیو او کا آفس اور رہائش قائم ہے اگر ٹرک کے ٹائر نکل گئے تھے تو ایف ڈبلیو او کے پاس ہیوی مشینری ہے بروقت کاروائی کر کے ٹرک کو شاہراہ سے ہٹایا جا سکتا تھا مگر ایف ڈبلیو او حکام نے زحمت نہ کی اور یوں حادثہ رونما ہو گیا اور حادثے کے بعد بھی ریسکیو ٹیمیں تاخیر سے جائے حادثے پر پہنچیں اس دوران مذکورہ سائیڈ پر ٹریفک جام رہی اور کئی گھنٹوں کے بعد ٹریفک بحال کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید