• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم یوتھ پروگرام و فوجی فاؤنڈیشن میں مفاہمتی دستاویز پر دستخط

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور فوجی فاؤنڈیشن کے درمیان ایک مفاہمتی دستاویز پر دستخط کئے گئے یہ شراکت داری نوجوانوں کیلئے نیا باب کھولنے کی جانب ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد تعلیمی معیار میں بہتری، ہنر مندی کے فروغ اور کھیلوں میں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کیلئے میرٹ کی بنیاد پر مواقع پیدا کرنا ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت اس حوالے سے وزیراعظم آفس میں اہم اجلاس ہوا ، وزیراعظم یوتھ پروگرام اور فوجی فاونڈیشن کے ادارہ جاتی وسائل، وژن اور صلاحیتوں کو یکجا کر کے اس اشتراک کا مقصد نوجوانوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابی کیلئے تیار کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید