• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس میں اعلیٰ عہدوں پر تبادلے تقرریاں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس میں اعلیٰ عہدوں پر بڑے پیمانے پر تبادلہ و تقرریاں کی گئیں ہیں ،تفصیلات کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان میں گریڈ 20کے آفیسر عثماں غنی صدیقی کو ڈی آئی جی ایسٹ کے عہدے سے ہٹا کر انکی جگہ پولیس سروس آف پاکستان میں گریڈ 19 کے آفیسر ڈاکٹر فرخ علی لنجار کو ڈی آئی جی ایسٹ کی ذمہ داریاں تقویض کی گئی ہیں ڈاکٹر فرخ لنجار اس سے قبل وزیر داخلہ سندھ کے پی ایس او تعینات تھے،ڈی آئی جی عثمان غنی صدیقی کو بطور ڈی آئی جی ریپڈ رسپانس فورس سندھ تبادلہ کردیا گیا ،پولیس سروس آف پاکستان میں گریڈ 20 کے آفیسر کپٹن (ر) غلام اظفر مہیسرکا ڈی آئی جی ریپڈ رسپانس فورس سے تبادلہ کرکے بطور ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ سندھ کراچی کی ذمہ داریاں تقویض کی گئی ہیں ،پولیس سر وس آف پاکستان میں گریڈ 19 کے آفیسر شیراز نزیر کو ڈی آئی جی اسپیشل برانچ سندھ کی ذمہ داریاں تقویض کی گئیں ہیں اس سے قبل شیراز نزیر ویزر اعلیٰ سندھ کے پی ایس او تعینات تھے۔
اہم خبریں سے مزید