• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیر خارجہ کا اسحٰق ڈار کو فون، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کیا، جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کی اور خطے کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اسرائیل کی ایران پر بلا جواز جارحیت کو خطے اور عالمی امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا،دونوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی میں کمی اور کسی بھی ممکنہ خطرناک صورتِ حال سے بچنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ترجمان کے مطابق پاکستان علاقائی امن و سلامتی کو اولین ترجیح دیتا ہے اور سفارتی ذرائع سے مسئلہ کے حل کی حمایت کرتا ہے۔ادھرنائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینٹر اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
اہم خبریں سے مزید