• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں مشکوک لین دین پر ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی 4361 کنال اراضی منجمد

پشاور(ارشدعزیزملک) احتساب عدالت نمبر II پشاور نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شروع کی گئی ایک بڑی کرپشن تحقیقات میں ایک نجی کمپنی سے منسلک 4361کنال سے زائد اراضی منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ 16 جون 2025 کےعدالتی حکم کے مطابق،تمام اراضی ایم/ایس لائف اسٹائل ڈیولپمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کی ملکیت تھی۔ عدالت نے غیر منقولہ جائیدادوں کی منجمدکرنے کی توثیق کردی ہے جو مبینہ طور پر مشکوک مالیاتی لین دین اور ممکنہ طور پر غیر قانونی ذرائع سے حاصل کی گئی تھیں، جس کے نتیجے میں ایک بڑے مالیاتی اسکینڈل نے جنم لیا۔خصوصی پراسیکیوٹر حذار حیات خان اور نیب کے تحقیقاتی افسر عدنان حفیظ عباسی نے 11 جون 2025 کو ڈی جی نیب خیبر پختونخوا کے ابتدائی منجمدی حکم کی توثیق کے لیے درخواست جمع کروائی، جو تفتیشی ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد منظور کر لی گئی۔
اہم خبریں سے مزید