اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے )کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے آئندہ ماہ ہونے والے اجلاس کیلئے سات نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا،ایجنڈا میں گریڈ ایک تا چار کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی و مراعات جیسے معاملات شامل ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذرائع کے مطابق پی ایس کیو سی اے کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ 4 جولائی کو ہو گی ، میٹنگ کی صدارت وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کرینگے ۔