• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل جنگ میں امریکا کو شامل کرنے کا خواہشمند، ایرانی صحافی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے امیدوار میئر نیو یارک ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ نیویارک کے شہری نئے رہنماؤں کے چناؤ کے لیے ہمہ گیر تیار ہیں،ایرانی صحافی جون حسین نے کہا کہ ایران کے لوگ جانتے ہیں کہ اسرائیل جنگ میں امریکہ کو براہ راست شامل کرنا چاہ رہا ہے،میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ نیویارک سٹی میں اگلے میئر کا انتخاب چار نومبر کو ہونا ہے اس دوڑ میں ظہران ممدانی ایک اہم امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں وہ اس عہدے کے لیے پہلے مسلمان امیگرینٹ امیدوار ہوں گے۔ایرانی صحافی جون حسین نے کہا کہ آج بھی چیزیں نارمل ہیں لیکن صورتحال اسٹریس کی طرف جارہی ہے کیوں کہ پیٹرول پمپ پر جو کل لائنز نظر نہیں آرہی تھیں وہ آج نظر آنا شروع ہوگئی ہیں۔ ایران بھی کوشش کر رہا ہے کہ اسرائیل میں لوگوں کو پینک کی صورتحال میں ڈالا جائے لیکن مجموعی طور پر صورتحال یہی ہے لوگ یہاں سے چھوڑ کر نہیں جارہے ہیں۔ اسرائیل کی طرف سے کہا جارہا ہے علی شادمانی شہید ہوگئے ہیں بہرحال کنفرم رپورٹس ابھی تک نہیں آئی ہیں اور ہم آفیشل رپورٹس کے منتظر ہیں۔کل کے حملے میں ٹی وی چینلز کی طرف سے بھی شہادتیں کنفرم نہیں کی گئی ہیں۔ ابھی تک حکومت نے خالی کرنے کے احکامات جاری نہیں کیے ہیں ۔ حکومت نے عمومی گائیڈ لائنز سے متعلق لوگوں کو لوکل ایرانیوں کے نمبر پر میسج کیے گئے ہیں کہ ایمرجنسی صورتحال میں آپ کہاں کہاں رابطہ کرسکتے ہیں۔ ایران کے لوگ جانتے ہیں کہ اسرائیل جنگ میں امریکہ کو براہ راست شامل کرنا چاہ رہا ہے اورلوگوں کو سب خبریں موصول ہو رہی ہیں اور لوگوں کا یہی خیال ہے کہ یہ نفسیاتی کھیل کھیلا جارہا ہے اور ایران کو دباؤ میں لیا جارہا ہے عوام جانتی ہے کہ امریکہ بہت طاقت رکھتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید