• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ اور پاکستان کی شراکت سے لاہور قلعے کی تاریخی یادگاریں بحال

لاہور(آصف محمود بٹ ) امریکی قونصل جنرل لاہور مس کرسٹن کے ہاکنز نے گزشتہ روز لاہور قلعے میں مغلیہ دور کی ’’امپیریل زنانہ مسجد‘‘ اور سکھ دور کے ’’مندر‘‘ کی بحالی کے بعدباضابطہ افتتاح کیا۔ ان یادگاروں کی بحالی امریکہ اور پاکستان کے درمیان طویل المدتی ثقافتی تعاون کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ان تاریخی مقامات کی بحالی امریکی حکومت کے تعاون سے ممکن ہوئی، جسے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی (WCLA) اور آغا خان کلچرل سروس پاکستان (AKCSP) کے اشتراک سے مکمل کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز نے کہا کہ یہ منصوبہ صرف اینٹوں اور پتھروں کی مرمت تک محدود نہیں بلکہ یہ برادریوں کو مضبوط کرتا ہے، وابستگی کا احساس پیدا کرتا ہے، معیشت کو فروغ دیتا ہے اور آنے والی نسلوں کو اس عظیم ورثے سے روشناس کراتا ہے جو صدیوں سے اس دھرتی کا حصہ رہا ہے۔امریکی مشن کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف پاک امریکہ دوطرفہ تعاون کا عکاس ہےتجارت، تعلیم، اختراع اور ثقافتی ورثے کے تحفظ جیسے شعبہ جات کا احاطہ کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید