• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسائیڈر ٹریڈنگ کے جرم میں پہلی سزا، 85 لاکھ 99 ہزار کا جرمانہ عائد

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) پاکستان کی تاریخ میں انسائیڈر ٹریڈنگ کے جرم میں پہلی سزاسنادی گئی ، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دائر کیے گئے ایک کیس میں سندھ کی اسپیشل کورٹ (بینکوں میں جرائم)نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انسائیڈر ٹریڈنگ کے جرم میں سزا سنا ئی ،اور ملزم کو85لاکھ 99ہزار938روپے جرمانہ عائد کیا ، عدالت نے بینک کے اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ (اے وی پی)انویسٹمنٹس کو سیکیورٹیز ایکٹ 2015 کے سیکشن 128 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انسائیڈر ٹریڈنگ کا مرتکب پایا ۔ایس ای سی پی کے چیئرمین عاکف سعید نے قانونی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دے گا اور اس کے نتیجے میں کیپیٹل فارمیشن میں سہولت فراہم کرے گا ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فیصلہ انسائیڈر ٹریڈنگ اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کے زیر التوا کیسز اور جاری تحقیقات کے لیے ایک مثال قائم کرے گا ۔ عدالت نے ملزم کو سیکشن 128 کے تحت انسائیڈر ٹریڈنگ کا مرتکب ٹھہرایا اور85لاکھ 99ہزار938روپے جرمانہ عائد کیا جو غیر قانونی فائدے کا تین گنا ہے ،یہ رقم سات دنوں کے اندر جمع کرانی ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید