• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا فلائٹ شیڈول شدید متاثر، 2 دن میں 200 پروازوں میں تاخیر، 23 منسوخ

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) ایران اور اسرائیل جنگ کی وجہ سے پاکستان کا فلائٹ اپریشن شدید متاثر ہو رہا ہے۔ 2دن کے دوران ملک بھر کی 200 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ 23 منسوخ کرنا پڑیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق منگل کو کراچی جدہ باکو لاہور اور جدہ لاہور کی 5 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ جبکہ اسلام آباد کی 20 اسلام آباد کراچی کی 15 کوئٹہ کی 5 ملتان کی 6، فیصل آباد کی 1 سیالکوٹ کی4، پشاور 6 کراچی اور لاہور کی 17، 17 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ کئی پروازوں کی تاخیر کا دورانیہ ایک سے 16 گھنٹے تک جا پہنچا۔ پیر کو ملک کے مختلف ایئرپورٹ کی 18 پروازیں منسوخ کی گئی تھیں جبکہ 109پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
اہم خبریں سے مزید