• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، کینسر کے مریضوں کو ادویات نہ ملنے کا انکشاف، زندگیاں داؤ پر

کراچی (آئی این پی )سندھ میں کینسر کے مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں، صوبے بھر میں کینسر کے مریضوں کو ادویات نہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ سول اسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی کے باعث اسٹیج تین اور چار کےمریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، ایم ایس سول اسپتال کا کہنا ہے کہ ادویات کی قلت سے متعلق محکمہ صحت کو لکھا ہے ٹینڈر ہوگا تو مل جائینگی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے سول ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کے لیے ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے، ادویات کی کمی کے باعث کینسر کے مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں۔ سول اسپتال کراچی کے کینسر وارڈ میں مختلف مراحل کے 60سے 70مریض داخل ہیں، جن میں اسٹیج 3اور 4کے مریض شامل ہیں، جبکہ کینسر کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 6ہزار ہے۔
اہم خبریں سے مزید