کراچی (ذیشان صدیقی /اسٹاف رپورٹر) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور اسحاق ڈار نجکاری پر یقین نہیں رکھتے‘ کراچی میں پینے کا پانی اور لاہور میں صاف ہوا میسر نہیں ۔ کوئٹہ میں گزشتہ روزحادثہ ہوا اس حکمرانی سے پاکستان آگے نہیں بڑھے گا‘پاکستان میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ہر پارٹی کو لگانا چاہئے مگراس وقتکوئی پارٹی بھی نہیں لگا رہی ‘میری وفاداری مسلم لیگ سے ضرور تھی مگر میری اولین ترجیح پاکستان کے ساتھ ہے‘عمران خان کو نہ امریکا نے حکومت سے نکالا ہے نہ جیل سے نکال سکتا ہے ۔اتوارکو یہاںمقامی آڈیٹوریم میں منعقدہ ادب فیسٹول میں ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہناتھاکہ پاکستان کا ڈیفالٹ کرناپاگل پن کی بات ہے‘ڈیفالٹ بہت مہنگا پڑے گا ‘وزیر خزانہ اورنگزیب ایک ریفائنڈ شخصیت ہیں مگر وہ جو کرنا چاہتے ہیں وہ کر نہیں پارہے ہیں۔