• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر محمد اطہر خلیلی پاکستان پیڈیاٹرک کے جنرل سیکرٹری منتخب

پشاور(جنگ نیوز) پاکستان پیڈیاٹرک ایسو سی ایشن خیبرپختونخوا کے انتخابات میں سوات سے تعلق رکھنے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اطہر خلیلی (چائلڈ نیورالوجسٹ) جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد اطہر خلیلی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ساتھیوں نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔تنظیم کے تمام اراکین کی خدمت کو اپنا شعار بناؤنگا اور تنظیم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لاؤنگا، تنظیم بچوں کے ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کیلئے بنائی گئی ہے اور تمام کابینہ مشترکہ طور پربچوں کے مسائل اور پیڈیاٹرک ڈاکٹروں کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔ڈاکٹر ز سے اپیل ہے کہ وہ عوام کی بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور عوام کو سستا علاج میسر کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور اپنی ڈیوٹی ایمانداری کے ساتھ نبھائیں۔
پشاور سے مزید