پشاور (لیڈی رپورٹر) ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان اور پاکستان ایسوسی ایشن فار ایسٹرن میڈیسن کے اشتراک سے تذکار حکمت کے تحت ایک سیمینار منعقد ہوا جس کا موضوع تھا۔احتیاط علاج سے بہتر ہے ۔صدر ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان سعدیہ راشدنے خطبہ صدارت پیش کیا ،مہمان خصوصی عالمی ادارہ صحت کے خیبر پختونخوا کے سربراہ ڈاکٹر محمد بابر عالم نے اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا کہ صحت بڑی نعمت ہے، صحت کے حوالے سے لوگوں میں سوچ، فکر اور آگاہی ناگزیر ہے،احتیاط اور پرہیز سے بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے ۔