پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستان فیڈریشن آف بلڈنگ اینڈ ووڈ ورکرز نے غیر سرکاری تنظیم بی ڈبلیو آئی کے تعاون سے مزدوروں کے حقوق سے متعلق پشاور میں ورکشاپ میں انعقاد کیا ورکشاپ میں پی یو ڈبلیو ایف کے جنرل سیکرٹری رازم خان، پی ایف بی ڈبلیو ڈبلیو کے جنرل سیکرٹری اسلم عادل، لیبر رہنماوں لالہ رفیق اور مرتضیٰ خان نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ مزدوروں کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کے بھی حقوق اور فرائض ہوتے ہیں یہ دونوں لازم وملزوم ہیں لیکن بڑے بڑے تعمیراتی منصوبوں، کارخانوں اور دیگر مقامات میں مزدوروں کو حقوق نہیں مل رہے ان کے صحت و سلامتی کا خیال نہیں رکھا جاتا اوور ٹائم، بقایاجات نہیں ملتے، ان سے مقررہ اوقات کے برعکس زیادہ کام لیا جاتا ہے، ای او بی آئی، سوشل سیکورٹی اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کی مراعات نہیں دی جا تین جبکہ نامساعد حالات میں روزگار کے مواقع بھی کم ہوتے جا رہے ہیں ۔