• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے میں موجودتوانائی کے قدرتی وسائل قیمتی خزانہ ہیں,طارق محمودسدوزئی

پشاور(جنگ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے معاون خصوصی برائے توانائی وبرقیات انجینئرطارق محمودسدوزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں موجودتوانائی کے قدرتی وسائل یہاں کا قیمتی خزانہ ہیں جن کو زیادہ سے زیادہ بروئے کارلاکرصوبے میں انقلابی تبدیلیاں برپاکرسکتے ہیں۔ہماراصوبہ تیل وگیس کی پیداواراورآبی وسائل سے سستی پن بجلی کی پیداوارکے لئے دستیاب قدرتی وسائل سے مالامال ہے تاہم ان قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانے کے لئے جذبے اوربہترین مینجمنٹ کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ محکمہ توانائی وبرقیات اوراسکے تمام ذیلی ادارے پیڈو،کے پی آئل اینڈ گیس کمپنی ودیگرمختلف منصوبوں پرتیزی سے کام کررہے ہیں جوآنے والے دورمیں صوبے کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہونگے۔وفاقی اداروں کے ساتھ توانائی منصوبوں کو درپیش مسائل اوربقایاجات کی وصولی کے لئے ہرفورم پر بھرپورآوازاٹھائی جائے گی تاکہ صوبے کی معیشت کومزیدمستحکم کیاجاسکے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بطورمعاون خصوصی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد محکمہ توانائی وبرقیات میں تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پشاور سے مزید