• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیرآبپاشی اور تحصیل چیئرمین صوابی کا راہداری ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

پشاور(نیوز رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صوبائی وزیر آبپاشی عاقب اللہ اور تحصیل چئیرمین صوابی عطاء اللہ نے راہداری ضمانت اور ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار عاقب اللہ صوبائی وزیر آبپاشی ہے ان کے خلاف حسن ابدال میں مقدمہ درج کیا گیا ہے درخواست گزار کے خلاف اور بھی نامعلوم مقدمات درج کئے گئے ہیں، دیگر درج مقدمات کا انہیں کوئی علم نہیں ہے،حکومت اور متعلقہ دارے مقدمات کی تفصیل فراہم کریں، درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن خدشہ ہے کہ انہیں عدالتوں میں پیش ہونے سے قبل ہی گرفتار کرلیا جائے گا جبکہ تحصیل چیئرمین صوابی عطاء اللہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے، درخواست گزار عطاء اللہ کے خلاف بھی مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
پشاور سے مزید