• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا بین الاقوامی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مقام ہے‘ فضل مقیم

پشاور( لیڈی رپورٹر ) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان نے پاکستان اور تیونس کے درمیان باہمی تجارتی تعلقات کومزید مستحکم کرنے پر زور دیا ہے اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں بے شمار قدرتی وسائل اور ذرائع موجود ہیں جہاں پر غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے امکانات کافی زیادہ ہیں۔ حکومت ملکی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ون ونڈوز آپریشن کے تحت سہولیات فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے۔ خیبر پختونخواکی حکومت سے برآمدات پر نفاذ کردہ 2فیصد سیس کے فوری خاتمہ کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز دیگر عہدیداران سمیت بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں پشاور میں تعینات تیونس کے اعزازی قونصل جنرل اور سرحد چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر عماد رشید کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پشاور سے مزید