پشاور(کرائم رپورٹر) پشاورکے علاقے بڈھ بیر میں کھنڈرنما گھر سے کم عمر لڑکے کی قتل شدہ نعش برآمد ہوئی ہے جسے تشدد کے بعدبے دردی سے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، مقتول کے بارے میں بتایاگیاکہ وہ ایک روز قبل لاپتہ ہوا تھا، پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے قتل کا سراغ لگانے کیلئے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کردیا۔ تھانہ بڈھ بیر پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت روحیل ولد گل فراز ساکن بھٹہ تل غریب آباد سے ہوئی جس کی عمر 12سے14سال ہے ، مقتول کے والدگل فراز سکنہ غریب آبادنے بتایاکہ ان کی کسی کیساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔