• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں سموگ نہیں،فوگ ہے،دارہ ماحولیات نے صورتحال کلیئر کردی

پشاور ( وقائع نگار )ادارہ ماحولیات خیبر پختونخوا نے پشاور میں موسم کی موجودہ صورتحال پر کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں سموگ نہیں بلکہ فوگ ہے ڈپٹی ڈائریکٹر موسمیاتی تبدیلی خیبرپختونخوا افسر خان نے صورتحال کو کلیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور کے عوام کو موسم کی موجودہ صورتحال سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ شہر میں سموگ نہیں بلکہ فوگ ہے اور ہوا میں نمی کی شرح 90فیصد سے کم ہے انہوں نے کہا کہ پشاور میں یہ صورتحال گزشتہ روز سے برقرار ہے اور اس دوران شہر میں حد نگاہ پنجاب کے دیگر شہروں کی نسبت کافی بہتر ہے، صبح 11 بجے کے بعد حد نگاہ میں کافی بہتری آئی ہے، سموگ میں حد نگاہ دن بھر نہایت کم رہتا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹرموسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ پشاور میں ماہ اکتوبر سے اب تک بارشیں نہیں ہوئیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے فوگ کا سلسلہ ایک ماہ پہلے ہی دستک دے چکا ہے، فوڈ کوکنگ کی دکانیں، ہوٹل وغیرہ اوپن ایئر سیٹ اپ لگانے سے گریز کریں۔افسر خان نے کہا کہ آلودگی سموگ کا سب سے بڑا سبب ہے، سڑکوں پر ٹریفک کم ہونے سے بھی سموگ کی شدت میں کمی آ سکتی ہے
پشاور سے مزید