• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس ، ارکان کی عدم توجہی کا شکار

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں ارکان کی عدم دلچسپی کا معاملہ ایوان میں اٹھالیا گیا، حکومتی رکن لائق محمد خان نے سپیکر کی توجہ ارکان کی عدم دلچپسی کی طرف دلاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایوان کو اہمیت نہیں دینی تو ہمیں بتایا جائے تاکہ ہم بھی وقت اپنے حلقے کو دیں، خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو ارکان کی تعداد انتہائی کم تھی جس پر حکومتی رکن لائق محمد خان نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ایوان کی صورتحال دیکھ لیں، کابینہ کی تعداد دیکھیں اور پھر اسمبلی میں موجود ارکان کو دیکھ لیں اگر اسمبلی کو اہمیت نہیں دینی اور ہمیں بھی بتادیں ہم بھی وقت اپنے حلقے کو دیں جس پر ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی نے پی ٹی آئی کے چیف و وہب کو ہدایت کی کہ وہ تمام ارکان کو ہدایت کریں کہ وہ بروقت اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں۔
پشاور سے مزید