• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زراعت کے حوالے سےتربیتی پروگرام کا انعقاد

پشاور ( وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور میں پاکستان بیورو آف شماریات کے زیر اہتمام زراعت شماری 2024 کے لیے ایک ہفتہ طویل تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ملک میں زراعت کے شعبے سے متعلق جامع اور مفصل ڈیٹا کا حصول ہے۔ یہ ٹریننگ زراعت کے مختلف پہلوؤں پر مرکوز ہے، جس میں زمین، فصلات، باغات، مال مویشی، اور زرعی مشینری جیسے وسائل کی معلومات اکٹھا کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ اس ڈیٹا کو قومی سطح پر زرعی منصوبہ بندی اور ترقیاتی حکمت عملیوں میں استعمال کیا جائے گا، جس سے زرعی خود کفالت اور پیداوار میں اضافہ ممکن ہو سکے گا
پشاور سے مزید